کمپریسر کا وزن
آجکل چونکہ ایک ہی ڈیزائن کے کمپریسر کی بہت ساری کاپیاں مارکیٹ میں دستیاب ہیں اس لئے صرف شکل یا ڈیزائن کو دیکھ کر کمپریسر کا انتخاب کرنا بہت مشکل ہے۔ اصل پیمانہ یہ ہے کہ کمپریسر کے اندر کس معیار کا اور کیا میٹیریل ہے۔
اب چونکہ آپ کسی بھی دوکان پر کمپریسر کو کھول کر اس کے اندر لگی موٹر اور دوسرے پرزوں کو نہیں دیکھ سکتے۔ اس لئے کمپریسر کا وزن آپ کی بہترین رہنمائی کر سکتا ہے۔ اصل وزن کمپریسر کی موٹر اور پسٹن وغیرہ کا ہوتا ہے۔ کمپریسر کا جتنا زیادہ وزن ہوگا وہ کمریسر اتنا زیادہ معیاری ہو گا۔ اگر آپ کسی دوکان پر جائیں تو اس کا وزن کر کے دیکھ لیں۔ اور اگر اونلائن منگوائیں تو بہتر ہے کے رقم ادا کرنے سے پہلے اس کا وزن چیک کر لیں۔ مثال کے طور پر مِنی کمپریسر کا وزن تقریباً سات سو گرام ہے۔ ٹارنیڈو کمپریسر کا وزن دو کلو گرام ہے۔ ڈبل سلنڈر کمپریسر کا کل وزن تین کلو گرام اور تین سو گرام ہے۔ ھیوی ڈیوٹی کمپریسر کا وزن چھ کلوگرام ہے۔
سنگل سلنڈر یا ڈبل سلنڈر کمپریسر
سنگل اور ڈبل سلنڈر دونوں قسم کے کمپریسر میں موٹر ایک ہی لگی ہوتی ہے صرف سلنڈر کی تعدارکا فرق ہوتا ہے۔ سلنڈر کا کام ہوا کا پریشر بنا کر اس کو ٹائر میں بھیجنا ہوتا ہے۔ اگ کمپریسر میں دو سلنڈر لگے ہوں تو وہ زیادہ مقدار میں ہوا بنائیں گے اور ٹائر میں ہوا بھرنے کی رفتار زیادہ ہو گی۔ ڈبل سلنڈر کمپریسر زیادہ طاقتور ہوتے ہیں۔
لیکن اصل چیلنج یہ ہے کہ ہم صرف سلنڈر کی تعداد کو مدنظر رکھ کر اچھے کمپریسر کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔ مثلاً منی کمپریسر اور ٹارنیڈو کمپریسر دونوں ہی سنگل سلنڈر ہیں لیکن دونوں کی طاقت، معیار اور صلاحیت میں بہت زیادہ فرق ہے۔ ٹارنیڈو کمپریسر کا سلنڈر اور موٹر دونوں ہی منی کمپریسر کی نسبت زیادہ بڑے اور طاقتور ہیں۔
اصل اور نقل میں پہچان
آجکل ماکیٹ میں ایک ہی ڈیزائن شکل کے کمپریسر کی بہت ساری کاپیاں دستیاب ہیں۔ اس لئے کمپریسر کا فیصلہ کرتے وقت اس کے باکس یا ڈبے کے اوپر لکھی تحریر پر بالکل یقین نہ کریں۔ اگر کسی دوکان میں جائیں تو کمپریسر کا وزن کرنے کے بعد خریدنے کا فیصلہ کریں۔
مثال کے طور پر ڈبل سلنڈر کمپریسر مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ ان میں سے ایک کمپریسر کا وزن کم ہونے پر شک گزرا اور ہم نے چیک کیا تو وہ دراصل ایک سلنڈر والا کمپریسر تھا۔ حالانکہ اس کے باکس کے اوپر ڈبل سلنڈر ہی لکھا ہوا تھا اور اس کی شکل بھی ایک جیسی تھی
4x4اور اس پر 628 بھی درج تھا۔
لیکن اس کا پیکنگ سمیت کل وزن صرف دو کلو اور پانچ سو گرام تھا۔ جب کہ ہمارے پاس اصل ڈبل کمپریسر کا کل وزن تین کلو تین سو گرام ہے۔ اس لئے مختلف کمپنیوں کے بنائے ہوئے کمپریسر چیک کرنے کے بعد ہمارا تجربہ یہی کہتا ہے کہ اچھے کمپریسرکا اندازہ صرف اس کے وزن سے ہی ہو سکتا ہے۔ کیونکہ کمپریسر کا وزن تبھی زیادہ ہوگا اگر اس کے اندر اچھی کوالٹی کی موٹر اور سلنڈر لگے ہوں گے۔
کونسا کمپریسر خریدیں؟
یہ فیصلہ آپ نے اپنے بجٹ کے مطابق خود کرنا ہے۔
اگر آپ کا بجٹ کم ہے تو ہماری ویب سائٹ یا کسی بھی اور ویب سائٹ سے مِنی کمپریسر خرید سکتے ہیں۔ یہ پلاسٹک باڈی میں ہوتے ہیں اور ان کے ملتے جلتے دو تین طرح کے ڈیزائن ہیں لیکن ان میں سے کسی کا بھی وزن چھ سات سو گرام سے زیادہ نہیں ہوتا۔ ان کے اوپر بے شک دو سو پچاس یا تین سو پاؤنڈ کا دعوی کیا گیا ہو لیکن ان کو ہم ایمرجنسی میں ایک اچھا گزارہ کہہ سکتے ہیں۔ یہ زیادہ پائیدار اور طاقتور نہیں ہوتے۔
اگر آپ کا بجٹ زیادہ ہے اور آپ کار کے لئے ایک طاقتور اور دیرپا کمپریسر خریدنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ہم آپ کو ٹارنیڈو یا ڈبل سلنڈر کمپریسر تجویز کریں گے۔
اگر آپ پراڈو یا ڈبل کیبن ویگو کے لئے کمپریسر چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو اچھی کوالٹی کا ڈبل سلنڈر یا ھیوی ڈیوٹی کمپریسر خریدنا چاہیئے۔
خلاصہ
آپ کی رقم قیمتی ہے اگر آپ زیادہ رقم خرچ کر رہے ہیں تو اسی حساب آپ کو پروڈکٹ بھی اچھی کوالٹی کی ملنی چاہئیے۔
اپنی بجٹ کے مطابق اچھے کمپریسر کا اندازہ صرف اس کے وزن سے کریں۔ اگر آپ کسی دوکان سے خرید رہے ہیں تو دوکاندار سے گزارش کریں کہ آپ پہلے اس کا وزن چیک کرنا چاہتے ہیں۔
ہمارے دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ ویب سائٹس نے ڈیلیوری چارجز بڑھانے کی خاطر اصل وزن سے زیادہ لکھا ہوتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ یا تو آرڈر کرنے سے پہلے ان سے فون پر بات کر کے کمپریسر کا پیکنگ سمیت اصل وزن پوچھ لیں یا پھرجب آپ کو کمپریسر موصول ہو تو رقم ادا کرنے سے پہلے ھاتھ سے اٹھا کر وزن کا اندازہ کر لیں یا پیمائش کر کے وزن چیک کر لیں۔ اگر وزن کم ہو تو لینے سے انکار کر دیں۔
اگر آپ ہماری ویب سائٹ پر کمپریسر کا آرڈر کر رہے ہیں تو بالکل بے فکر ہو جائیں کیونکہ یہ آپ کی اپنی قابل اعتماد ویب سائٹ ہے۔ شکریہ
اگر آپ کو یہ معلوماتی آرٹیکل پسند آیا ہے تو نیچے دیئے گئے بٹن کو کلک کر کے شیئر کریں یا اوپر دیئے گئے فارم میں اپنے تاثرات لکھ سکتے ہیں۔
عام دوکاندار اپنے پاس رکھی پروڈکٹ کی صرف خوبیاں ہی بتائے گا۔ لیکن ہمارا اپنے کسٹمر کے ساتھ ایک اعتماد کا رشتہ ہے اور ہم پروڈکٹس مینوفیکچر نہیں کرتے صرف بیچتے ہیں اس لئے ہم آپ کو اپنے تجربے کی بنیاد پر بتانے کی کوشش کریں گے کہ بجٹ اور ضرورت کے مطابق آپ کو کونسا کمپریسر خریدنا چاہئیے۔ اس طرح کا معلوماتی آرٹیکل آپ نے پہلے کبھی نہیں پڑھا ہوگا۔
کسی بھی کمپریسر کا انتخاب کرتے ہوئے اس کو مختلف کسوٹیوں اور زاویوں سے پرکھا جا سکتا ہے۔ ان میں سے ہر ایک کا ہم تفصیلی جائزہ لیں گے۔
فلاں کمپریسر کتنے پاؤنڈ ہوا بھر سکتا ہے؟
یہ سوال عام طور پر ہم سے پوچھا جاتاہے۔
پاکستان میں اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ جتنی بڑی گاڑی ہوگی اس میں اتنا زیادہ ہوا کا پریشر رکھتے ہیں۔ حالانکہ یہ معیار غلط ہے۔ دراصل ٹائر میں ہوا کے پریشر کے دو اہم محرکات ہیں۔ جن میں ایک ٹائر کا سائز اور دوسرا یہ کہ ٹائر پر کتنا وزن ڈالا جائے گا۔
ٹائر جتنا باریک ہو گا اس میں اتنے زیادہ پاؤنڈ ہوا بھری جاتی ہے اور چوڑے ٹائر میں ہوا کم رکھی جاتی ہے۔
مثلاً سائیکل کے ٹائر میں اسی سے لے کر ڈیڑھ سو پاؤنڈ ہوا بھری جاتی ہے لیکن پراڈو کے ٹائر میں ہوا کا پریشر تقریباً اٹھائیس پاؤنڈ رکھا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ وزن بھی ایک اہم محرک ہوتا ہے۔ مثلاً ڈبل کیبن ویگو کے اگلے ٹائروں میں تیس پاؤنڈ ہوا بھرتے ہیں لیکن پچھلے ٹائروں زیادہ وزن کی صورت تقریباً چالیس پاؤنڈ ہوا بھری جاتی ہے۔
اب ہم اپنے اصل عنوان کی طرف آتے ہیں کہ فلاں کمپریسر کتنے پاؤنڈ ہوا بھر سکتا ہے۔ کمپریسر کے ہوا بھرنے کی صلاحیت گاڑی کے وزن پر منحصر ہوتی ہے۔ کیونکہ جب کمپریسر ہوا بھر رہا ہوتا ہے تو اس کو ٹائر میں ہوا بھرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ گاڑی کا وزن بھی اٹھانا ہوتا ہے۔ اس لئے اگر آپ کی گاڑی بڑی اور وزنی ہے تو اس کے لئے اچھے معیار کا کمپریسر خریدیں۔
کمپریسر کے باکس یا ڈبے کے اوپر جتنا دعوی کیا گیا ہے وہ اکثر گمراہ کن ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر نیچے تصویر میں دکھائے گئے کمپریسر کے باکس پر مینوفیکچرر کی طرف سے 300 پاؤنڈ کا دعوی کیا گیا ہے جو کہ سراسر غلط ہے۔ ایک کم وزن کے سائیکل میں تو شاید یہ کمپریسر ڈیڑھ سو پاؤنڈ ہوا بھر لے لیکن ایک زیادہ وزن کی گاڑی مثلاً شہزور کے ٹائر میں یہ ایک پاؤنڈ بھی ہوا نہیں بھر سکے گا۔ ھاں یہ ہو سکتا ہے کہ شہزور کے ٹائر کے نیچے جیک لگا کر ٹائر کے اوپر سے وزن ہٹا دیا جائے تو پھر یہ کمپریسر ٹائر میں زیادہ ہوا بھر سکتا ہے۔ لیکن یاد رکھیں اچھا کمپریسر وہی ہوتا ہے جس کے ساتھ ہوا بھرتے ہوئے جیک لگانے کی ضرورت نہ پڑے۔
مختصر یہ کہ کمپریسر خریدتے ہوئے باکس کے اوپر دعوی کئے گئے پاؤنڈز کی بنیاد پر کمپریسر مت خریدیں بلکہ اچھے کمپریسر کا انتخاب صرف اس کے وزن یا اپنے بجٹ کے حساب سے کریں۔ ہم نے اس ویب سائٹ پراپنے تجربے کی بنیاد پر مختلف گاڑیوں کے لئے مختلف کمپریسر تجویز کئے ہوئے ہیں۔
ڈبل سلنڈر کمپریسر
اس کمپریسر کے کلیمپ کو بارہ وولٹ کی بیٹری کے ٹرمینل پر لگائیں یا ڈائریکٹ سگریٹ لائیٹر ساکٹ میں لگائیں اور ٹائر میں ہوا کم ہونے یا پنکچر ہونے کی صورت میں ڈگی سے نکال کر فوراً ہوا بھریں۔ دو سال کی گارنٹی ہے۔
ٹائر سنو چین سیٹ
مری اور پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں برفباری کے دوران گاڑی چلانے کیلئے ٹائروں پر سنو چین چڑھا لیں تاکہ گاڑی پھسلن یا ایکسیڈنٹ سے بچ سکے۔ یہ سنو کیبل مضبوط نائلون کی بنی ہوئی ہیں۔ استعمال کے بعد ان کو اتار کر رکھ لیں۔ سٹیل سنو چین بھی دستیاب ہیں۔
How To Choose Best Portable Car Air Pump/Compressor in Pakistan
At Wondroz, we have years of experience in selling portable air pumps or car air compressors in Pakistan. We will guide you to choose best air pump for your vehicle. Ignore below order form and continue reading this helpful article
Order Form
First see Product Price and Detail below this form.
Click 'SUBMIT' button after filling this Order Form. Product name and detail is automatically pulled and received by us.
پاسورڈ لاک
یہ لاک ہر قسم کی کار بس یا ٹرک کے سٹیئرنگ پر لگایا جا سکتا ہے۔ صرف نمبر گھما کر لاک کر دیں۔ یہ لاک کیسے گاڑی کو چوری سے محفوظ رکھتا ہے؟ اور اس کا پاسورڈ سیٹ کرنے کا طریقہ جاننے کیلئے تفصیل کے بٹن پر کلک کریں۔
Watch our Top Videos on YouTube
Click on any link to directly watch Youtube video on Wondroz YouTube channel.